سی ایس ایس 2018ءکا امتحان اردو میں لینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے معطل کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بنچ نے سی ایس ایس 2018ءکا امتحان اردو میں لینے کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد سنگل بنچ کے حکم کو معطل کرتے ہوئے امتحان انگریزی میں لینے کا حکم سنا دیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے انگریزی میں گریجوایشن کرنیوالا اردو میں سی ایس ایس امتحان کیسے دے سکتا ہے؟ جبکہ سی ایس ایس کے 51 مضامین میں سے 43 کا اردو ترجمہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا ایف پی ایس سی کی اردو میں فوری طور پر امتحان لینے کی تیاری نہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کا فیصلہ معطل کر دیا
Mar 29, 2017 | 19:36