چینی بینک بیجنگ اولمپکس اور سرمائی کھیلوں کیلئے 4.8ارب ڈالر دیگا

ہانگ کانگ (آئی این پی /شنہوا)بینک آف چائنہ 2022کے اولمپکس اور معذوروں کے سرمائی کھیلوں کیلئے 30ارب یوآن (4.8ارب امریکی ڈالر ) فراہم کریگا، بینک آف چائنہ ان کھیلوں کا پہلا سرکاری شراکت دار ہے ، وہ سرمائی کھیلوں اور متعلقہ صنعت کیلئے 2024تک رقوم فراہم کریگا ۔ اس کا مقصد سرمائی کھیلوں میں مشترکہ طور پر حصہ لینا اور ان کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ ان کھیلوں میں 30ملین چینی خاندان اور 100ملین چینی شہری شرکت کرینگے ، اور جس سے کھیلوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور اس صنعت کو فروغ حاصل ہو گا۔ چینی شہری پورے جوش و خروش کے ساتھ ان کھیلوں میں حصہ لیں گے ان میں وہ سرمائی کھیل بھی شامل ہیں جو برف پر کھیلی جائیں گی ۔2022بیجنگ اولمپکس کے 5سرکاری شراکت دار ہیں ان میں بینک آف چائنہ ، ائیر چائنہ ، یی لی گروپ ، انتا اور چائنہ یونیکام شامل ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن