پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آئس کریم، مکھن کھویا اور کریم کے نام پر جعل سازی کے خلاف کارروائیاں، 3 پروڈکشن یونٹ سیل

لاہور (کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ لاہور شہر میں کئی دہائیوں سے آئس کریم، ملک شیک، مکھن کھویا اور کریم کے نام پرجعل سازی کی جا رہی ہے اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹمز نے مختلف علاقوںفیصل ٹاون، جوہر ٹاون، ڈی ایچ اے، اقبال ٹاون میں دورانِ معائنہ ویجیٹیبل فیٹ سے بنی فروزن ڈیزرٹ پر غلط لیبلنگ کرنے پر آئس لینڈ کی تمام برانچیں سربمہرکر دیں ۔ آئس لینڈ کی کسی بھی برانچ پر دودھ کا نام و نشان نہیں پایا گیا۔ لاہور کے علاقے نظر خدا بخش کالونی میں واقع پروڈکشن یونٹ اور مناواں میں آئس کریم کے نام پر فروزن ڈیزرٹ تیار کرنے والی فیکٹری بھی سیل کر دی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن