اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز اہم دورہ پر اسلامآباد پہنچ گئی ہیں۔ وہ حالیہ مہینوں میں تواتر سے پاکستان کا دورہ کرنے والی اعلیٰ امریکی سفارت کار ہیں۔ ذمہ دار سرکاری ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں قیام کے دوران وہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ دیگر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی ۔ افغانستان میں قیام امن کے امکانات، طالبان کے ساتھ اشرف غنی حکومت کی مذاکرات کی تجویز سمیت پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اور سلامتی کے متعدد امور پر وہ بات چیت کریں گی۔
قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزکی اہم دورہ پر اسلام آباد آمد
Mar 29, 2018