کراچی (خصوصی رپورٹر) ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والی اراکین اسمبلی نائلہ منیراورناہید بیگم نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اعلان کر دیا ہے یہ اعلان انہوںنے پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ پاکستان ہاوس میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پرپاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ مردم شماری اور حلقہ بندیوں میں کراچی سے نا انصافی کی گئی ،انہوںنے ایم کیوایم پی آئی بی او ربہادر آباد کے ساتھیوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ شہر سے نا انصافیوں کے خلاف مل کر جد وجہد کر تے ہیں، مل کر شہر کے نوجوانوں کے لئے نوکری اورتعلیمی اداروں میں داخلے کی بات کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم نے جو راستہ چنے اس کا مقصد بہت بڑا ہے آئیں مل کر دلوںکو صاف کر تے ہیںاور تمام لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کرتے ہیں،شہر کچرا کنڈی بناہوا ہے، اسپتالوں میں دوا نہیں، اسکولوںمیں تعلیم نہیں،بچےstunted growtth کا شکار ہے۔ ہم اس صوبے ، شہر او رتمام اضلاع کے لئے این ایف سی ایوارڈمیںجائز حصہ چاہتے ہیں،سندھ حکومت ایک ہزار ارب خرچ کر چکی ہے اب بھی یہ حال ہے کہ خوراک کی کمی وجہ سے روز بچے مررہے ہیںہر سال 53ہزار بچے یعنی روزانانہ 145بچے گندہ پانی پینے کی وجہ سے مر رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دو ایم پی اے ناہید بیگم اور نائیلہ منیر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیںانہوںنے کہاکہ میں مہاجروں کو مشکلات سے نکالنا چاہتا ہوں کراچی فورٹ لائن ہے جہاں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا ہمیں ان کو ملانا ہے میں آرمی چیف سے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں جیسے آپ نے بلوچستان اور فاٹا میں نوجوانوں کو معاف کیا اسی طرح ایک بار کراچی اور حیدر آباد کے نوجوانوں کو بھی معاف کریں، پکا قلعہ اور علیگڑھ کے قاتل آج تک نہیں پکڑے گئے اسی طرح کے واقعات کوماضی میں بھی ملک دشمن طاقتوں نے استعمال کیا اورامزید کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کا برانڈ بدنام ہو گیا ہے ایم کیو ایم کے نام سے جوڑ کر اس شہر کے باسیوں کو را کا ایجنٹ سمجھ لیا گیا آج سندھ میں بچے جاہل بڑے ہو رہے ہیںاندرون سندھ میں بچے مر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جن لوگوں کو چوکیدار بنایا تھا انہوںنے ہی اس شہر کو لوٹا ہے آج 20 میں سے ستراا ایم این اے ایم کیوایم کے ہیں تو پھر کیوں اس شہر کا یہ حال ہے۔اس مو قع پر رکن سندھ اسمبلی نائیلہ منیرنے کہاکہ ایم کیو ایم میں انفرادی سوچ ہے ، میںمصطفی کمال کے ساتھ کھڑی ہوں پی ایس پی میں اجتماعیت کی ہے جس کا ایم کیوایم میں فقدان ہے ۔ رکن سندھ اسمبلی ناہید بیگم نے کہاکہ میرا تعلق ایک شہید کے خاندان سے ہے آج آٹھ سے سال سے لگا تار ایم پی اے ہیں موجودہ صورتحال میں ایم کیوایم سے ناامید ہوچکی ہیں اقراباء پروری اور آپس کی چپقلش نے پارٹی کو تباہ کر دیا میرے لئے پی ایس پی سے بہترین پلٹ فورم کوئی اور نہیں ہوسکتا تھا۔
متحدہ کی ایم پی اے نائلہ منیر‘ ناہید بیگم کی پی ایس پی میں شمولیت
Mar 29, 2018