جہیز کی رقم میں کرپشن ، سابق سیکریٹری سندھ ورکرز بورڈ سمیت 7افسران کو قید

کراچی (وقائع نگار) جہیز کی رقم میں کرپشن پر سابق سیکریٹری سندھ ورکرز بورڈ سمیت 7 سرکاری افسران کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔بدھ کو کراچی میں احتساب عدالت نے غریب مزدورں کی بیٹوں کے لئے دی گئی جہیز کی رقم میں خورد برد سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سندھ ورکرز بورڈ کے سابق سیکریٹری سمیت 7 ملزمان کو سزا سنادی۔احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ صلاح الدین مغل کو 10 سال قید اور 15 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔ دوسرے مجرم محمد عرفان کو بھی 10 سال قید اور 15 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔ دیگر مجرمان مدد علی شیخ، محمد وسیم، غلام مصطفی، محمد انیس اور ظفر اقبال کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ پانچ پانچ لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب)نے بتایا کہ مجرموں نے غریب مزدوروں کی بچیوں کے لئے دیئے گئے فنڈز میں کرپشن کی۔ مجرموں نے جعلی اور بوگس دستاویزات سے مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرد برد کی۔

ای پیپر دی نیشن