گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گذشتہ روز قتل ہونے والے نوجوان کا دادا بھی پوتے کی موت کا غم برداشت نہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔ ایک روز قبل نوشہرہ روڈ کا عبدالمقتدر نامی نوجوان مبینہ طور پر لڑکی سے ملنے کی کوشش میں اس کے گھر والوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا جبکہ گزشتہ روز لڑکے کا دادا اعجاز بٹ پوتے کی موت کا غم برداشت نہ کرتے ہوئے وفات پا گیا۔
گوجرانوالہ: پوتے کی موت کا صدمہ، دادا بھی زندگی کی بازی ہار گیا
Mar 29, 2018