ہائیکورٹ آفس درخواستوں پر قانونی نوعیت کے اعتراضات نہیں لگا سکے گا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کیلئے پیش کرنے سے پہلے اس کی جانچ پڑتال کے دوران ہائیکورٹ آفس کو صرف تکنیکی اعتراضات لگانے تک محدود کردیا اور حکم دیا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں قانونی نکات کا فیصلہ ہائیکورٹ آفس نہ کرے۔ سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شہری ایم ایچ مجاہد کی درخواست پر سماعت کی جس میں ہائیکورٹ آفس کے درخواستوں پر قانونی اعتراضات اٹھانے اور انہیں ناقابل سماعت قرار دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکل نے نکتہ اٹھایا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ صرف عدالت ہی کرسکتی ہے۔ یہ اختیار ہائیکورٹ آفس کے عملے کو نہیں دیا جاسکتا۔ ہائیکورٹ آفس کا عملہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں قانونی نکات اٹھا کر اسے ناقابل سماعت قرار دے دیتا جو اختیارات سے تجاوز ہے۔ فل بنچ نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ آفس کو درخواستوں پر قانونی نوعیت کے اعتراضات لگانے سے روک دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...