سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر، ممبران کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کردی

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمشن کے ممبران کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کردی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری قواعد کو مدنظر رکھ کر نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا۔ الیکشن کمشن میں تقرریوں کو چیلنج کرنے کا آپ کا استحقاق کیا ہے؟ آپ کی آرٹیکل 184 / 3 کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا انہوں نے ان تعیناتیوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست نہیں دائر کی، بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ یہاں چیلنج کیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آپ کی درخواست خارج کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...