لاہور (آن لائن)محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اقلیتی ملازمین کو ایسٹر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے اے جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسران کو تحریری ہدایت نامے بھی جاری کردئیے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے مسیحی عوام یکم اپریل بروز اتوار کوایسٹر کا تہوار منائیں گے۔