لاہور (نامہ نگار) پنجاب میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس ختم کئے جانے کا امکان ٹوکن ٹیکس میں دس فیصد اضافے کی تجویز محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ذرائع کے مطابق مالی بجٹ 2018-19ء میں تجویز رکھی گئی ہے۔ صوبہ بھر میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس کو ختم کر دیا جائے اور ان کی گاڑیوں پر سالانہ بجٹ میں 10فیصد ٹوکن ٹیکس اضافہ کر دیا جائے دوسری تجویز دی گئی ہے کہ اگرٹرانسفر فیس ختم نہیں کی جاتی تو نئے بجٹ میں صوبے بھر میں چلنے والی گاڑیوں پر پانچ فیصد ٹوکن ٹیکس کا اضافہ کیا جائے۔
پنجاب میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس ختم کئے جانیکا امکان، ٹوکن ٹیکس میں 10فیصد اضافے کی تجویز
Mar 29, 2018