کابل (صباح نیوز)کابل میں پاکستان کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ سرحد پر پاکستانی اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ سے متعلق خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ سفارت خانے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان کی سرحدی خودمختاری اور جعرافیائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ رواں ہفتے ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستان فوج نے توپ خانے سے افغانستان کے مشرقی حصے میں گولہ باری کی جس میں جانی و مالی نقصان ہوا۔