ملتان/ کراچی (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) اکانومی کلاس بوگی کے پہیے جام ہو جانے کے باعث کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس حادثے سے بچ گئی۔ راولپنڈی سے کراچی کے لئے جانے والی پاکستان ایکسپریس جب گزشتہ روز پیراں غائب اسٹیشن کے قریب پہنچی تو اس کی اکانومی کلاس بوگی 12289 کے پہیے جام ہو گئے جس پر ٹرین ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرین کو روک لیا بعد ازاں 1 گھنٹہ 10 منٹ کے بعد متاثرہ بوگی کو ٹرین سے علیحدہ کر کے متبادل بوگی لگا کر ٹرین کو روانہ کیا گیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ملیر ہالٹ کراچی کے قریب مال گاڑی کا انجن پٹڑی سے اتر گیا۔ ڈی سی ریلوے کے مطابق ڈرائیور نے مہارت سے انجن اور بوگیاں الٹنے سے بچالیں۔ مال گاڑی سے انجن اترنے کا واقعہ گزشتہ روز صبح کے وقت پیش آیا۔ حادثے کے شکار انجن کو پٹڑی پر چڑھا دیا گیا۔
ملتان، کراچی: ٹرین ڈرائیورز نے پاکستان ایکسپریس اور مال گاڑی کو حادثات سے بچا لیا
Mar 29, 2018