اسلام آباد (آن لائن) 10اپریل سے قبل احتساب عدالت سے شریف خاندان سے متعلق فیصلہ آنے کا امکان ہے، آئینی ماہرین کے مطابق شواہد اس بات کی گواہی دے رہے ہیں۔ پانامہ کیس کے بعد شریف خاندان کامنی لانڈرنگ سے متعلق بھی ریفرنس اوپن ہو سکتا ہے ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سربراہ آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں۔ احتساب عدالتوں میں شریف خاندان کیخلاف دائر ریفرنسز کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت ہو رہی ہے ۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو چھ ماہ کا وقت دیا تھا ۔ جسے احتساب عدالت کی استدعا پر دو ماہ کا مزید وقت دیا گیا، جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پر جرح تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔