اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پرانے دور میں لوگ رات نوبجے سو جاتے تھے اب دور بدل گیا اب رات کوبڑے بڑے رہنما ٹی وی پرآتے ہیں لوگ نوبجے کی خبریں سن کرہی سوتے ہیں ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی تین رکنی بینچ نے کوئٹہ میں 2013 میں عطاء اللہ نامی شخص کے قتل کے مقدمے کی سماعت کی۔ جسٹس آصف کھوسہ نے کہاکہ قتل کوئٹہ شہرمیں ہوا ممکن نہیں کہ کسی نے دیکھا نہ ہو ۔ عدالت نے ملزموں کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے بری ہونے والے چارملزموں کونوٹس جاری کردیئے۔ ملزمان عبدالصمد، زمرک، کامران احمد اورعبدالطاہر پر 2013 میں عطاء اللہ نامی شخص کوکوئٹہ میں قتل کرنے کا الزام ہے۔
پہلے لوگ رات 9 بجے‘ اب خبریں سن کر سوتے ہیں : جسٹس کھوسہ
Mar 29, 2018