لاہور (نوائے وقت نیوز) محکمہ ایکسائز پنجاب نے لگژری ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کر دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوس رضا گیلانی کو یہ نوٹس 4 لاکھ روپے لگژری ٹیکس کی عدم ادائیگی پر جاری کیا گیا۔ محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق نوٹس ڈیفنس میں گیلانی ہاؤس کے مین گیٹ پر چسپاں کر دیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 4 اپریل تک ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لگژری ٹیکس کی عدم ادائیگی : محکمہ ایکسائز نے یوسف گیلانی کو نوٹس جاری کر دیا
Mar 29, 2018