پیر محل: زیادتی کا بدلہ زیادتی، ملزمان اور متاثرہ لڑکیوں کا لاہور میں ڈی این اے ٹیسٹ

پیرمحل (نامہ نگار)زیادتی کے بدلے زیادتی میں ملوث متاثرہ لڑکیوں اور مرکزی ملزمان کو ڈی این اے کے لئے لاہور بھیج دیا گیا۔ افسوسناک واقعہ پر شہریوں نے ملزمان کو سخت سے سخت سزادینے کامطالبہ کر ڈالا۔ تفصیل کے مطابق بستی غریب آباد میں زیادتی کے بدلے زیادتی کے واقعہ نے پتھر کے زمانے کی یاد تازہ کر دی۔ مذکورہ بستی کے اوباش وسیم سعید بھٹی نے 20 مارچ کو پڑوسی کے گھر گھس کر اس کی بیٹی ندا بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے 10سالہ بھائی محمد بلال نے تمام وقوعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا، گھر والوں کو اطلاع کر دی۔ پولیس کارروائی سے بچنے کے لئے اوباش کے ورثاء نے متاثرہ لڑکی کے لواحقین کی منت سماجت کی، طے پایا کہ ہم بھی آپ کی بچی سے زیادتی کریں گے۔ خوف کے مارے والدین نے بھی اپنی بیٹی روبینہ بی بی کو محمد رمضان کے حوالے کر دیا جس نے 21 مارچ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مرکزی ملزمان وسیم سعید اور محمد رمضان کے علاوہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں روبینہ بی بی اور ندا بی بی کو ڈی این اے کے لئے لاہور بھیج دیا۔ مقدمہ کے تفتیشی افسر شوکت کا کہنا ہے تاحال ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہو سکی۔ اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو ملزمان راہ فرار اختیار کرسکتے تھے۔ افسوسناک واقعہ پر شہریوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...