اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں آزاد سینیٹروں کی شمولیت کی درخواست مسترد کئے جانے کی خبریں درست نہیں ہیں، الیکشن کمشن کا سینٹ میں آزاد اراکین کا کسی پارٹی میں شمولیت سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ بدھ کو الیکشن کمشن کے ترجمان نے اس حوالہ سے سامنے آنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن کا سینٹ میں آزاد اراکین کا کسی پارٹی میں شمولیت سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں آزاد سینیٹروں کی شمولیت کی درخواست مسترد کئے جانے کی خبریں درست نہیں ہیں، کسی پارٹی میں شمولیت کیلئے آزاد اراکین کو درخواست چیئرمین سینٹ کو دینا ہوتی ہے، سینٹ کے اراکین کے حوالہ سے الیکشن کمشن میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد سینیٹر چیئرمین سینٹ کے ذریعے کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔