حکومت سے معاہدہ ختم نبوت فیض آباد پر عملدرآمد کیلئے 2اپریل کو داتا دربار اکٹھے ہونگے: خادم رضوی

Mar 29, 2018

گجرات (نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین امیر المجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی اور پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری نے مرکز ی رابطہ دفتر نیک آباد گجرات میں اعلان کیا حکومت سے معاہدہ ختم نبوت فیض آباد پر عملدرآمد کرانے کیلئے 2 اپریل سوموار 12بجے دن ملک بھر سے علماء ومشائخ ،ارکان شوریٰ اور عاشقانِ رسول داتا دربار لاہور اکٹھے ہوں گے‘ حکومت پر زور دیں گے کہ وہ معاہدہ ختم نبوت سے بدعہدی سے باز رہے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ شائع کرے،8 شہداء ختم نبوت اور سینکڑوں زخمیوں کے ملزمان کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کرے ۔ حسب معاہدہ اسلام آباد اور پنجاب کے تمام مقدمات ختم کرے نیز پنجاب حکومت سائونڈ سسٹم آرڈیننس سمیت 11نکات پر عملدرآمد کرے ۔ نیز حکومت قادیانیوں پر کنٹرول کرے اور ڈاکٹر عبد السلام قادیانی کی چیئرز جہاں جہاں بھی ہیں کو ختم کر دے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین نے خبردار کیا ہے کہ معاہدہ ختم نبوت فیض آباد سے پورے ملک میں کشیدگی ختم ہوئی تھی حکومت کے معاہدہ توڑنے سے جو کشیدگی پیدا ہوگی۔ اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی ۔ قائدین نے تمام تنظیمات اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر قیمت پر 2اپریل کو 12بجے دن داتا دربار پہنچیں جہاں پر شوریٰ اور اکابر علماء ومشائخ کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں