خیبر پی کے حکومت نے خواتین داد رسی مراکز کے لئے پنجاب سے تکنیکی مدد مانگ لی

لاہور (این این آئی)حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خیبر پی کے حکومت سے خواتین کے دادرسی مراکز کے قیام کیلئے بھرپور تعاون کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب خیبر پی کے سمیت پاکستان کے ہر صوبے کو ترقی یافتہ اور بہتر دیکھنا چاہتے ہیں، سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ وی اے ڈبلیو سی ماڈل کے بارے میں تمام ضروری معلومات خیبر پی کے حکومت سے شیئر کرے گا اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ کی ٹیم جلد خیبر پی کے کا دورہ کرے گی، صنفی بنیادوں پر تشدد کے خاتمے کیلئے خیبر پی کے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے ثمرات میں سب صوبوں کا مساوی حصہ ہے اور ہم تمام صوبوں کے درمیان اشتراک کار کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف خیبر پی کے کے عوام کو خوش، خوشحال اور بہتر حالت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پی کے حکومت نے خواتین کیلئے دادرسی مراکز کے قیام کیلئے حکومت پنجاب سے تکنیکی معاونت طلب کی ہے اور خیبر پی کے وومن امپاورمنٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے خواتین کے لئے خصوصی مراکز کے قیام کیلئے پی سی ون بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...