ہولوکاسٹ کے دوران زندہ بچ جانیوالی یہودی خاتون کا قتل،دوافرادمجرم قرار

Mar 29, 2018

پیرس(این این آئی)فرانسیسی پولیس نے ہولوکاسٹ کے دوران زندہ بچ جانے والی پچاسی سالہ میریئے نو کو قتل کرنے کے جرم میں دو افراد پر فرد جرم عائد کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تفتیش کاروں نے ایک بیان میں کہا کہ میریئے نو کے قتل کا محرک سامیت دشمنی تھا۔ جسے گزشتہ ہفتے قتل کیا گیا۔دوسری عالمی جنگ کے دوران پیرس میں یہودیوں کی نسل کشی( ہولوکاسٹ) کے دوران زندہ بچ نکلنے والی میریئے نو کو گزشتہ ہفتے ان کے اپارٹمنٹ میں خنجروں کا وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں