ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان میں روبوٹس عمررسیدہ افراد کا بڑا سہارا بننے لگے۔ ٹوکیو کے نرسنگ ہوم میں موجود بزرگوں کا بیشتر وقت ان روبوٹس کے ساتھ گزرتا ہے۔ پالتو جانوروں کی جگہ بھی روبوٹس لینے لگے۔ اس نرسنگ ہوم میں یہی روبوٹس معمر افراد کو ایکسرسائز کراتے ہیں اور مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔