اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکایات (آج) جمعرات کو سہ پہر2 بجے سے 4 بجے تک سنیں گے۔ چیئرمین نیب شکایات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گے ۔ وہ قومی خزانے میں دانستہ اور نادانستہ طور پر خوردبرد کرنے والوں، بدعنوانی میں ملوث سرکاری افسران، بنک نادہندگان اور ہائوسنگ سوسائٹیز کی دھوکہ دہی سے بڑے پیمانے پر لوٹ مار سے متعلق شکایات سنیں گے۔