بھارت کو اپنے طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے، لائن آف کنٹرول ہو یا ورکنگ باونڈری، اپنی سرحدی حدود کی حفاظت کرنا جانتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستان سے متعلق بھارتی رویے اور بیانات پر ردعمل میں کہا کہ بھارت پاکستان کی طاقت کا غلط اندازہ نہ لگائے، اپنے طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے, اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کی حمایت کرتا رہا ہے, جلد وزیراعظم کابل کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم افغان قیادت اور بین الاقوامی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان اور امریکہ مل کر مسائل کے حل کیلئےکام کر رہے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سےپاکستانی فنکاروں اور فلموں پر پابندی افسوسناک ہے, پابندی ظاہر کرتی ہے کہ بھارت پاکستانی ثقافت سے خوفزدہ ہے. ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جانب سے انسانی شیلڈز کی تصاویر کپڑوں پر چھاپنے کا نوٹس لے۔

ای پیپر دی نیشن