کولمبو (نیٹ نیوز) ایشیائی ملک برونائی میں 3 اپریل سیہم جنس پرستی کے مرتکب مسلمانوں کو سنگسار کرنے کا قانون رائج ہو جائے گا۔ اطلاق صرف مسلمانوں پر ہو گا۔ خیال رہے کہ برونائی میں چوری کی سزا پر ہاتھ یا پائوں کاٹنے کا قانون پہلے ہی رائج ہے۔ برونائی میں ہم جنس پرستی پہلے ہی غیر قانونی تھی تا ہم اب اس پر سزائے موت ہو گی۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے زور دیا کہ نئے شرعی قوانین پر اطلاق کو فوراً روکا جائے ۔ برونائی کے اٹارنی جنرل کے چیمبر سے29دسمبر کو جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہم جنس پرستی کے خلاف قوانین کا اطلاق 3اپریل 2019ء سے ہو گا۔