واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت نے سیٹلائیٹ شکن میزائل’’ٹیسٹ مشن شکتی ‘‘ کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے جبکہ ملک سے خلاء میں سیفٹی اور سکیورٹی کے ساتھ سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے لئے پرعزم ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی حالیہ خلائی پیشرفت کو سنجیدگی سے لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مضبوط سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے ناطے ہم خلائی ، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے لئے مشترکہ مفادات کا تبادلہ جاری رکھیں گے تاہم خلاء میں سکیورٹی اور سیفٹی کے لئے بھی امریکہ پرعزم رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کے لئے خلائی آلودگی ایک اہم باعث تشویش ایشو ہے جبکہ بھارت کے اس بیان کا بھی نوٹس لیا گیا کہ اس کا یہ تجربہ خلائی آلودگی کے ایشو کو ایڈریس کرنے کے لئے تھا ۔
بھارت کے سیٹلائیٹ شکن میزائل ٹیسٹ مشن شکتی کو سنجیدگی سے لیا ہے : امریکہ
Mar 29, 2019