جہلم(نامہ نگار میاں ساجد)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے فیملی کے ہمراہ ایک روزہ دورہ جہلم کیا اس دوران صدر پاکستان اور ان کی فیملی نے پہلے منگلاڈیم منگلا قلعہ کی سیر کی اور اس کے بعد قلعہ روہتاس کا تفصیلی دورہ کیا۔محکمہ آثار قدیمہ کے افسروں نے صدر پاکستان کو قلعہ کی تاریخ اور اس کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جہلم کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جگہ جگہ پولیس کے ملازمین تعینات تھے سکیورٹی کے پیش نظر منگلا بائی پاس اور روہتاس روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔