بھارت میں مسلمانوں کو کھمبے سے باندھ کر مذہب تبدیل کرانے کی کوشش، 2015ء کی ویڈیو وائرل

Mar 29, 2019

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بھارت میں ایک مسلمان کو انتہا پسند ہندوئوں نے بجلی کے کھمبے سے باندھ رکھا ہے۔ اسے جے شری رام، بولنے کیلئے کہہ رہے ہیں اور اس کا مذہب بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستانیوں نے اس ویڈیو پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو ٹیگ کیا ہے جنہوں نے سندھ میں دو ہندو لڑکیوں کے قبول اسلام کو جبری قرار دیتے ہوئے اس پر اپنے ہائی کمشنر سے رپورٹ مانگنے کا اعلان کیا تھا۔ امت کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ویڈیو 2015ء کی ہے تا ہم بھارت میں صورتحال اب بھی ویسی ہی ہے اور مسلمانوں کو پکڑ کر ان سے جے شری رام بلوانے یا ان کا مذہب بدلوانے کی یہ واحد ویڈیو نہیں۔ اس کے بعد بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

مزیدخبریں