جارحیت کا بھرپور جواب دیا، عوام ہماری اصل طاقت توقعات پر پورا اتریں گے: آرمی چیف

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اندرونی سکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں سکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اندرنی سکیورٹی خطرات اور سرحدوں پر جارحیت کا موثر جواب دیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں ہماری خدمات کو نا صرف تسلیم کرتی ہے بلکہ اس کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ ہم ہمیشہ پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پاکستانی عوام ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔ آرمی چیف کو نیشنل ایکشن پلان، آپریشن رد الفساد، بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال، خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت سماجی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔ روشن مستقبل کیلئے حکومت اور بلوچستان کے عوام سے بھر پور تعاون ہمارا فرض ہے۔ پاکستان کے عوام ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...