سٹریٹجک استحکام،پاکستان اور روس کے مشترکہ مشاورتی گروپ کا اجلاس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سٹریٹجک استحکام کے موضوع پر پاکستان اور روس کے مشترکہ مشاورتی گروپ کا اجلاس گزشتہ روز نعقد ہوا۔ خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ اور روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی رابیکووف نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وفود نے علاقائی اور عالمی سلامتی کے منظر نامہ اور اس کے ہتھیاروں کے عدم پھیلائو پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں تفصیل سے غور کیا۔ بات چیت کے دوران خلاء کو غیر فوجی بنانے اور تحدید اسلحہ کے معاہدوں کے حوالہ سے تبادلہ خیالات کیا گیا۔ طرفین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...