فراڈ حج کمپنیوں کی روک تھام کے لئے انتباہی ایس ایم ایس سروس متعارف

پشاور(آن لائن)وزارت مذہبی امور نے حجاج کرام کی مشکلات کے بروقت ازالے کے لئے انتباہی ایس ایم ایس سروس متعارف کردی۔پشاور کے نجی ہوٹل میں پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز ہوپ اور مورا کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور اوربین المذاہب ہم آہنگی پیرنورالحق قادری نے حجاج کرام کی مشکلات کے بروقت ازالے کے لئے انتباہی ایس ایم ایس سروس متعارف کردی۔پیرنورالحق قادری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے کے بعد تبدیلی آرہی ہیں، اب حج کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ رک جائے گا، انتباہی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے حج گروپ آرگنائزر کی تصدیق کیلئے 8331 پر معلومات لی جا سکے گی اور اس سے فراڈ حج کمپنیوں کی روک تھام بھی ہوگی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزارت مذہبی امور حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے انتباہی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے فوری جواب ملے گا جس سے غیر رجسٹرڈ ، سب ایجنٹ اور بغیر کوٹہ کمپنیوں کے حوالے سے قوم میں آگاہی آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...