نوازشریف، زرداری خود کو منڈیلا اور گاندھی کے طور پر پیش کرتے ہیں: فواد چودھری

Mar 29, 2019

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ سے ملاقات کی۔ فلم، ڈرامہ اور پروڈکشنز میں تعاون، ورکنگ گروپ کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔ پاک سعودی ثقافتی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات کو حتمی شکل دی گئی۔ سعودی وزیر ثقافت نے پاکستانی فنکاروں اور موسیقاروں کی سعودی عرب میں ایونٹس کی تجویز دی اور پاکستانی خطاطی کے فن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں موسیقاروں کا گروپ اپریل میں سعودی عرب میں پرفارم کرے گا۔ فواد چودھری نے سعودی وزیر ثقافت کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ ادھر فواد چودھری نے ریاض سے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اور زرداری خود کو نیلسن منڈیلا اور گاندھی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ نوازشریف اور آصف زرداری کو قوم کے لوٹے پیسے واپس کرنے ہوں گے۔ نوازشریف کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملی ہے۔ حکومت بھی آفر کررہی تھی کہ نوازشریف جہاں چاہیں علاج کرائیں۔ بلاول اور مریم نواز اپنے ابوئوں کو بچانے کیلئے بیان بازی کررہے ہیں۔ پاکستان اور سعودیہ مل کر ثقافتی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستانی فلم اور ڈرامہ کو سعودی عرب میں فروغ دیا جائے۔

مزیدخبریں