نیا بھارت میرا وژن ہے: مودی، جھوٹے وعدوں سے انتخابی مہم شروع کر دی

Mar 29, 2019

نئی دہلی (نیٹ نیوز+ بی بی سی) مودی نے ریاست اترپردیش کے شہر میرتو سے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کر دی۔ نیا انڈیا بنائیں گے یہ ہمارا وژن ہے جیسا ماضی میں تھا۔ پاکستان میں مبینہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری میزائل سے سیٹلائٹ گرانے کا پھر تذکرہ کیا۔ جھوٹے وعدے کئے معاشی نمو بہتر بنائیں گے۔ ادھر بھارت میں آئندہ ماہ گیارہ اپریل سے عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس کے لئے تیاریاں زوروں سے جاری ہیں تقریباً 6 ہفتوں تک رہنے والے لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے انتخابات 7 مراحل میں 19 مئی تک جاری رہیں گے جہاں بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں وہیں انہی انتخابات کے دوران کچھ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات بھی ہوں گے رواں برس بھارت میں تقریباً 90 کروڑ افراد اپنا حق راہی دہی استعمال کریں گے اس سال 13 کروڑ نئے ووٹرز بھی پہلی بار اپناحق رائے دہی استعمال کرتے دکھائی دیں گے آنے والے انتخابات میں جہاں پہلی بار 13 کروڑ افراد ووٹ کاسٹ کریں گے وہیں پہلی بار 4 کروڑ خواتین بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرتی دکھائی دیں گے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں سال بھارتی تاریخ میں پہلی بار 2 کروڑ 10 لاکھ خواتین کے نام ووٹر فہرست سے غائب ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کنواری لڑکیوں سمیت خواتین کو ووٹ دینے کے حق سمیت سیاست میں دلچسپی لینے جیسے معاملات سے خاندان کی جانب سے روکا جاتا ہے اور اس حوالے سے سخت پابندیاں بھی نافذ کی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں