اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کو طلب کر کے زلمے خلل زاد کی تقریر ، کابل میں امریکی سفیر کا وزیراعظم سے متعلق متنازعہ بیان اور وزیر خارجہ مائیک پومپو کے بیان پر شدید احتجاج کیا گیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلل زاد کی تقریر ، کابل میں امریکی سفیر کا وزیراعظم سے متعلق متنازعہ بیان اور وزیر خارجہ مائیک پومیو کے بیانات پر امریکی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق حکام نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا ہمیں کسی کی لیکچر بازی کی ضرورت نہیں ۔ذرائع کے مطابق امریکی ناظم الامور کی طلبی سیکرٹری خارجہ نے کی ۔
وزیرخارجہ، سفیر، نمائندہ خصوصی کے متنازعہ بیاتات، امریکی ناظم الامور کی طلبی، پاکستان کاشیدید احتجاج
Mar 29, 2019