لاہور(نامہ نگار)ی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرسٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث269ملزمان گرفتار کر لیئے ہیں۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،کرایہ داری،قحبہ خانہ اورلائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر115 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔