لاہور (کامرس رپورٹر )وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس نان فائلر ز کیلئے عائد کیا گیا ہے،گیس کی قیمتوں اور ٹیکس کی شرح میں اضافہ عوام کی قوت برداشت دیکھ کر کیا جارہا ہے،دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے میں ٹیکس کی جی ڈی پی پاکستان میں ابھی بھی بہت کم ہے ،حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کے پسماندہ علاقوں کو مساوی وسائل کی فراہمی کے ذریعے سے اپ گریڈ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں حکومت پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ’’ادارہ شماریات پنجاب‘‘ اوریونیسیف پاکستان کے باہمی اشتراک سے ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے کی نتائج رپورٹ رونمائی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
بینکوں سے رقم نکلوانے پرٹیکس نان فائلرز کیلئے عائدکیاگیاہے:مخدوم ہاشم
Mar 29, 2019