اثاثہ جات کیس:نیب نے خواجہ آصف کویکم اپریل کو طلب کر لیا

Mar 29, 2019 | 12:38

ویب ڈیسک

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی  نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر    خواجہ محمد آصف کو اثاثہ جات کیس میں یکم اپریل کو طلب کر لیا۔  نیب راولپنڈی خواجہ محمد آصف کے خلاف اثاثہ جات کیس اور اکائونٹس کیس کی انکوائری کر رہا ہے۔نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری سمن میں خواجہ آصف سے کہا گیا   کہ وہ یکم اپریل کو صبح 10  بجے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔ نیب راولپنڈی نے خواجہ محمد آصف سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔   نیب نے خواجہ آصف کو اکائونٹس کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت  کی  ہے۔ نیب نے خواجہ آصف سے کہا ہے کہ اگر ان کے  کوئی بیرون ملک اکائونٹس ہیں تو ان کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔نیب کی جانب سے کہا گیا   کہ خواجہ آصف یکم اپریل کو نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوں تاکہ ان کے خلاف انکوائری کو حتمی شکل دی جا سکے اور اس کو آگے بڑھایا جاسکے۔ 

مزیدخبریں