کینیڈا:کیوبک میں حجاب پر پابندی کا منصوبہ،وزیراعظم ٹروڈو کی مذمت

کینیڈا کے صوبے کیوبک میں مذہبی علامات سمجھی جانے والی اشیا پہننے پر پابندی لگانے  کا منصوبہ   بنا لیا گیا  ، اس متنازع قانون سے حجاب پہننے والی مسلم خواتین نشانہ بنیں گی۔مجوزہ قانون کے ذریعے اساتذہ، ججز اور پولیس افسران سمیت سرکاری ملازمین متاثر ہوں گے۔کیوبک حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے کام کے دوران مذہبی علامات سمجھی جانے والی اشیا پہننے پر پابندی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔متنازع ڈرافٹ جون تک قانون بن جانے کا امکان ہے، اس قانون کے منظور ہونے سے صوبے کی دائیں بازو کی حکمراں جماعت کولیشن اوینیر کیوبیک اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تنائوپیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ٹروڈو   نے کہا  کہ وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ آزاد معاشرے میں ہم شہریوں سے ان کے مذہب کی بنیاد پر امتیاز کو قانونی حیثیت دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...