اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کراچی جمخانہ میں جاری جوبلی انشورنس 44 ویں قومی سنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پنجاب کے اسجد اقبال اور سندھ کے ذوالفقار اے قادر نے دفاعی چیمپیئن پنجاب کے محمد آصف کو اور پنجاب کے اسجد اقبال نے پنجاب ہی کے پاکستان نمبر ون بابر مسیح کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا اور سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔تیسرے اور چوتھے کوارٹر فائنل میں پنجاب کے علی حیدر نے سندھ کے آغاز بلاول کو 5-1 سے اور پنجاب کے محمد بلال نے پنجاب ہی کے محمد اعجاز کو 5-4 سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پہلا سیمی فائنل پنجاب کے اسجد اقبال اور پنجاب کے قومی جونیئر انڈر 21 چیمپیئن علی حیدر کے درمیان صبح دس بجے جبکہ دوسرا سیمی فائنل پنجاب کے محمد بلال اور سندھ کے ذوالفقار اے قادر کے مابین دو بجے دن کھیلا جائے گا۔