مکرمی! کرونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے قوموں کی زندگیوں میں مشکلات اور مصیبتیں آتی رہتی ہیں اور زندہ قومیں ان پریشانیوں سے گھبرایا نہیں کرتیں بلکہ ان آفات اور بلیات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ایسا لائحہ عمل تیار کرتی ہیں جو غموں کے پہاڑوں کو کاٹ کر ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی صورت گری کرتا ہو کرونا وائرس کا پاکستان میں درآنا خدا کی طرف سے ایک وقتی پریشانی اور آزمائش ہے جو ان شاء اللہ جلد دور ہو جائے گی پاکیزگی‘ طہارت‘ پنجگانہ نماز اور عوامی میل جول سے اجتناب اور سب سے بڑھ کر اللہ پر توکل اور یقین کہ زندگی اور موت اس کے ہاتھ میں ہے یہ وہ عوامل ہیں جن کو اپنا کر ہم کرونا کو شکست دے سکتے ہیں۔ مادر وطن کی بقاء پر سلامتی کے ستارے ٹانکنے اور اسے کرونا سے پاک کرنے کیلئے آج ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے۔ (کامران نعیم صدیقی ، لاہور)