اسلام آباد(خبرنگار )کرونا کے خلاف برسرِ پیکار بلوچستان کے سرکاری ڈاکٹرز کیلئے خوشخبری.بلوچستان حکومت نے 5 سینیئر موسٹ ڈاکٹرز کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی ترقی پانے والے ڈاکٹرز کا تعلق صوبائی ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر سے ہے.ڈاکٹرز کو بڑے سرکاری اسپتالوں میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی.ترقی کی منظوری صوبائی سلیکشن بورڈ نے دی. مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا .ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر شاہجہان حسنی کی گریڈ 20 میں ترقی.ڈاکٹر محمد وسیم وقار، ڈاکٹر محمد دائود کی گریڈ 20 میں ترقی.ڈاکٹر شاہجہان پانیزئی کی گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے