کرونا کی دومشتبہ میتیں رکھنے پر ایدھی سردخانہ بند

کراچی)اسٹاف رپورٹر) کرونا کی دو مشتبہ میتیں رکھنے پر ایدھی سرد خانے کو بند کر دیا گیا ہے۔فیصل ایدھی کے مطابق پولیس نے میتوں کو غسل دینے سے روکا جس کے سبب غسل سروس اور سردخانے کو بند کر دیا گیا ہے فیصل ایدھی نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی میتیں غسل کیلئے سرد خانے لائی گئی تھیں،پولیس حکام کی جانب سے مطلع کیا گیا کہ ان مشتبہ میتوں کو غسل نہ دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ لوحقین اور اسپتال انتظامیہ کی غلط بیانی کے سبب لاتعداد مشتبہ میتوں کو غسل دیا جاتا رہاان کا کہنا تھا کہ کورونا کی مشتبہ میتوں کے لواحقین اصرار کر رہے تھے غسل دیا جائے جن سے کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ تھا ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بتایا کہ ایک میت کے لواحقین نے غلط بیانی کی کہ موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی لیکن تھوڑی دیر بعد پولیس نے آکر اطلاع دی کہ کوئی کورونا مریض کی میت رکھوا کر گیا ہے انہوں نے کہا کہ تاحال دو میتوں کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی ہیں باقیوں کے متعلق تصدیق نہیں ہو سکی انہوں نے بتایا کہ رضا کاروں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے غسل سروس بند کرنا پڑی اور رضا کاروں کے ٹیسٹ کروانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی رضا کار میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں تو اسے دوسروں سے فوری الگ کردیا جائے گا اور ٹسیٹ کروائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن