قتل اور مختلف وارداتوں میں ملوث سات جرائم پیشہ افرادپکڑے گئے

فیروزوالہ(نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قتل اور مختلف وارداتوں میں ملوث سات جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ بتایاگیاہے کہ کوٹ عبدالمالک کے قریب قتل ہونے والی خاتون کے مقدمہ قتل میں ملوث مفرور ملزمان فقیرحسین اور قیصر وغیرہ کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں ملوث مفرور چار اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دوافراد کو گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں سرکل پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر پچاس افراد کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں اور ان کی درجنوں موٹرسائیکلیں اپنے قبضہ میں کرلی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...