اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) وفاقی وزیر برائے سرحدی امور نے ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو خوراک اور راشن پہنچانے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے۔ وزارت سرحدی امور کے ایک پریس ریلیز کے مطابق شہریار آفریدی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کو خط لکھا ہے جس میں ان پر اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے لیے خوراک کی فراہمی اور امدادی کاموں میں ہاتھ بٹائے۔
لاک ڈاؤن:وفاقی وزیر برائے سرحدی امور شہریار آفریدی کے افغان مہاجرین کو خوراک پہچانے کیلئے اقدامات
Mar 29, 2020