ایران سے آئے 36 زائرین کو 14روز کیلئے قرنطینہ سینٹر پہنچادیا گیا

Mar 29, 2020

کامونکے(نامہ نگار) ایران سے آئے 36 زائرین کو پہلے ڈیرہ غازی خان بعد میں سادھوکے ارشاد ہسپتال قائم کئے گئے قرنطینہ سنٹر پہنچا دیا گیا۔بتایا گیاہے کہ گزشتہ رات حال ہی میں ایران سے ڈیرہ غازی خان پہنچنے والے 36 زائرین کو سادھوکے ارشاد ہسپتال میں قائم کئے گئے قرنطینہ سینٹر پہنچادیا گیاہے جہاں پر انہیں 14 روز تک علیحدگی میں رکھا جائے گا اورکرؤناوائرس کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں