لالہ موسیٰ میںایک اورشخص میں کرونا وائرس کی تصدیق

Mar 29, 2020

لالہ موسیٰ(نامہ نگار)لالہ موسیٰ میںایک اورشخص میں کروناوائرس کی تصدیق، گھر سیل ،جبکہ کروناکے شبہ میں اوورسیز خاتون 15دن کیلئے گھر کے اندرپابند،گلی سیل،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق نواحی گائوں ٹھیکریاں کارہائشی سپین پلٹ چوہدری محمداشرف جس کاوطن واپس پرایئرپورٹ پرٹیسٹ نہیں ہواتھا اس کاٹیسٹ ہونے پرکروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ،جس کے بعد اس کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے اس کے گھر پہنچ کر اینٹی کروناوائرس سپرے کرادیاہے اور گلی کوسیل کردیاہے جبکہ بیرون ممالک سے آنے والی سلمیٰ بی بی دختر احمدخاں سکنہ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ کواے سی کھاریاں نے 15دن کیلئے گھر کے اندر پابندکردیاہے اور ان سے ملنے پرپابندی عائد کردی ہے،گلی کوسیل کرکے وہاں پولیس کاپہرہ لگادیاہے۔

مزیدخبریں