لاہور (نمائندہ خصوصی) سٹی ڈویژن پولیس کا ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کوگرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئن اور 520 گرام چرس برآمد کر لی ہے ۔گرفتارملزمان میں اعجاز، توصیف اور سیف شامل ہیں۔ملزمان لاہورمیں مختلف مقامات پر منشیات کی سپلائی اور فروخت کرتے تھے۔
منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 5 کلو ہیروئن برآمد‘ 3 گرفتار
Mar 29, 2020