سرگودھا(نامہ نگار) ایران باڈر تفتان سے کنٹینر میں چھپے زائرین کی میانوالی واپسی پر 40 زائرین کو تھانہ ہرنولی پولیس نیگرفتار کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی حوالات میں بند کر دیا۔زرائع کے مطابق زیارات مقدسہ کر کے ایران باڈر تفقان سے کنٹینروں میں سامان کے پیچھے چھپ کر زئراین کی واپسی کا انکشاف ہوا جس میں ایک کنٹینر میں چھپ کر میانوالی واپسی کے 25 زائریں کو سرگودھا ریجن کے تھانہ ہرنولی پولیس نے حراست میں لے لیا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی حوالات میں بند کر دیا معلوم ہوا ہے کہ ان میں میانوالی کے صالح محمد ، عابد اقبال،مہربان خان، محمد اسمائیل، عالم شیر، حافظ ارشد، محمد ساجد،محمد ماجد،محمد ساجد ،آدم خان،محمد ارشد، کمرمشانی کے محمد عبید اللہ،محمد ظہیر، ضیاء اللہ، امیر محمد، مہر خان،واں بھچراں کے محمد بلال،ڈیرہ اسماعیل خان کے احمد شیر، فیض الرحمن،امیر فضل اللہ، چکڑالہ کے عابد،محمد عصمت اللہ، محمد خان، محمد اسلم،ذوالفقار علی،محمد عباس، محمد رمضان، محمد اسلم، محمد شیر، نور زمان، محمد وقاص،امیر محمد،لطیف اللہ، امیر نواز، محمد اسلم خان موسی خیل کے خلاص خان،عرفان، عامر حیات،نصراللہ،محمد اعجاز، خوشاب قائداباد کا امتیاز، نوشہرہ خوشاب محمد افضل،شامل ہیں۔