اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)) وزارت خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل میڈیا حامد رضا خان کی والدہ ماجدہ ہفتہ کی صبحِ انتقال کرگئیں، ان کی عمر 80 برس تھی۔ مرحومہ کو ان کے آبائی گاؤں حاصلِ سارو، تحصیل منچن آباد، ضلع بہاولنگر کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔