اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کورونا وائرس جیسی آفتیں ظالمین کی بداعمالیوں کا نتیجہ اور اہل ایمان کی آزمائش ہیں ، دنیا6ماہ سے کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن سے چشم پوشی کرتی رہی آج پوری دنیا لاک ڈاؤن کا شکار ہے ،کورونا پوری انسانیت کا دشمن ہے اسے فرقوں مسلکوں اور ملکوں سے نتھی کرکے آفتوں کے کرب میں مزید اضافہ نہ کیا جائے، عالمی ادارے اور امن پسند قوتیںکشمیر فلسطین یمن لیبیا شام بحرین قطیف میں ظلم و بربریت بند کروائیں ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کورونا کے متاثرین سے یکجہتی و ہمدردی کا اظہا رکرتی ہے مریضوں کو چھوت بنانے کے بجائے محبت و شفقت دی جائے ،حکومت متاثرین کے علاج معالجہ کیلئے تما متر توانائیاں بروئے کار لائے میڈیا ورکروں اور دیہاڑی داروںکے گھروں میں فاقوں کا بھی مداوا کرے ، اہل ایمان ضرورتمندوں کی امداد میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں ،ڈاکٹرز و طبی عملہ کا قربانی سے لبریزحسینی جذبہ ہمیشہ یادرکھا جائے گا ،نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ نے انسانیت کی بقا اور اسلام کے دوام کیلئے اپنا سب کچھ وار دیا ، امام حسین ؑ جام شہادت تھام کر بھی امت محمدی ؐ کی بخشش و نجات کی جدوجہد میں مصروف رہے ،لازوال قربانی کی بدولت صدیوں اور زمانوں پر کربلا کے بے گوروکفن شہیدوں کا راج اور بادشاہی ہے ۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے ہفتہ ولائے محمد ؐ و آل محمد ؐ کی مناسبت سے نواسہ رسول الثقلین حضرت امام حسین ؑعلیہ السلام کے یوم ولادت پرنور کے موقع پر دعائیہ محفل میلادسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں و مناجات کی گئیں ۔
کورونا جیسی آفتیں ظالمین کی بداعمالیوں کا نتیجہ ہیں ، حامد موسوی
Mar 29, 2020